5 بھارتی ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج مکمل
بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی 206 نشستوں پر برتری ہے جبکہ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس 80 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والےجوزف وجے کی جماعت 108 نشستیں جیت گئی ہے۔تامل ناڈو میں 234 نشستوں میں سے 118 اکثریت کے لیے ضروری ہیں۔
آسام میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے نے 92 نشستیں حاصل کر لی ہیں، آسام میں حکومت بنانے کے لیے 126 رکنی اسمبلی میں 64 نشستیں جیتنا لازمی ہیں۔
بھارتی ریاست پانڈیچیری میں بی جے پی اتحاد 18 نشستوں پر کامیاب ہوا ہے، یہاں 33 رکنی اسمبلی میں حکومت کے لیے 17 نشستیں ضروری ہیں۔
کیرالہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد 97 نشستوں پر کامیاب ہوا جبکہ یہاں 140 میں سے 71 نشستیں اکثریت کے لیے درکار ہیں۔