تازہ ترین

بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا جہاں 27 سالہ موہنی اپنے گھر میں ویڈیو بنا رہی تھی۔اہل خانہ کے مطابق موہنی پھانسی کے منظر کی ویڈیو کو ریکارڈ کر رہی تھی، جس کیلئے اس نے اپنے گلے میں پھندا باندھا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے لیے سٹول پر کھڑی ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موہنی کا توازن بگڑ گیا اور  اس کی گردن کے گرد پھندا تنگ ہونے کے باعث وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔واقعے کا علم تب ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی نے کمرے میں ماں کو لٹکتے ہوئے دیکھا، بچی کی چیخ و پکار پر پڑوسی بھی موہنی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور موہنی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

Leave A Comment

Advertisement