تازہ ترین

شدید گرمی کے باعث خطرے سے دوچار ایشیائی نسل کے شیر کے 8 بچے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات  میں قائم گر سینکچری لینڈ اسکیپ میں ایشیائی شیر کے 8 بچے دم توڑ گئے۔

اسی حوالے سے ریاست کے وزیر جنگلات ارجن موڈھواڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 8 ایشیائی شیر کے بچوں کی حالیہ موت 'بابیشیا' انفیکشن یا کسی وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ گرمی اور گرمی کی وجہ سے ہونے والی کمزوری سے شیر کے بچوں کی موت ہوئی۔ بیمار پڑنے والے 17 شیروں میں سے 12 کو احتیاطی تدابیر کے طور پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جنہیں صحتیاب ہونے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement