بھارتی سٹاک مارکیٹ میں بھونچال، سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 ہزار ارب روپے ڈوب گئے
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز شدید مندی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 ٹریلین ( 8900 ارب ) بھارتی روپے ڈوب گئے۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، بھارتی روپے پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شہریوں کو ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل نے مارکیٹ میں افراتفری پھیلا دی۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 1,400 پوائنٹس یعنی 1.9 فیصد گر کر 73,198 پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای نفٹی 22,150 کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔ اس بڑی گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی مالیت 8.9 ٹریلین کم ہو کر تقریباً 3,842.2 ٹریلین روپے رہ گئی ہے۔ مارکیٹ میں بینکنگ، پیٹرولیم، آٹو موبائل اور ایئر لائنز کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھی گئی، جبکہ عالمی حالات کے باعث آئی ٹی سیکٹر بھی دباؤ کا شکار رہا۔
اس مندی کی بڑی وجوہات میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکہ ایران جنگ کی کشیدگی اور پاکستان میں معرکہ حق کی تقریبات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال شامل ہیں، جنہوں نے بھارتی معیشت اور بیرونی توازن کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
Leave A Comment