ایئر انڈیا کا جہاز پاکستانی فضائی حدود میں داخل
ایئر انڈیا کی پرواز AI-479 مختصر وقت کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئی، جس کی ایئرپورٹ ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔ 22 جون کو ایئر انڈیا کاا یئربس دہلی سے امرتسر جا رہا تھا کہ خراب موسم کے باعث طیارے کو پاکستان کی بفر فضائی حدود کی جانب موڑنے کی ہدایت کی گئی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریڈار ویکٹرنگ کے دوران طیارہ مختصر دورانیے کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔اس پیش رفت سے قبل پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کو اعتماد میں لیا گیا تھا اور تمام ضروری فضائی ضوابط پر عمل کیا گیا۔بعد ازاں پرواز اے آئی 479 اپنی منزل امرتسر جانے کے بجائے واپس دہلی روانہ ہو گئی اور بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خراب موسمی حالات کے دوران پروازوں کا متبادل فضائی راستے اختیار کرنا ایک معمول کی کارروائی ہے، جس کے لیے متعلقہ فضائی حکام کے درمیان باہمی رابطہ اور منظوری کا طریقہ کار موجود ہوتا ہے۔
Leave A Comment