بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیر کے روز پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے والے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے حامی ہزاروں نوجوانوں کو روکنے کی کوشش میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اسمبلی میں خطاب کے لیے پہنچے، تاہم، اس امسبلی اجلاس کو احتجاج کے باعث معطل کردیا گیا۔

چند ماہ قبل شروع ہونے والی اس ’کاکروچ تحریک‘ اور اس کے بعد کے احتجاج کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے دورِ اقتدار میں ان کے لیے سب سے بڑا عوامی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔اس تحریک نے سڑکوں پر آنے سے پہلے سوشل میڈیا پر کروڑوں افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔پارلیمنٹ کے مون سون سیشن کے پہلے دن نئی دہلی کے مرکزی علاقے جنتر منتر پر رات بھر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوتے رہے، جس کی بڑی وجہ بھوک ہڑتال کرنے والے معروف کارکن سونم وانگ چک کو ہفتے کے روز پولیس کی جانب سے زبردستی اسپتال منتقل کرنے کا اقدام بنا۔مظاہرین کو پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور علاقے میں سخت رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement