تازہ ترین

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک ہندو یاتریوں سے بھری بس تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور جا رہی تھی، تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے۔

مارکاپورم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگ راجو نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔  حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement