بھارت : ریلز بنانے کا جنون جان لے گیا، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاک
بھارت میں 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ یہ خوفناک حادثہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ اس کا دوست تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر اس کا دوست ہاشمی نامی نوجوان موجود تھا جو ویڈیو بنارہا تھا۔
پولیس کے مطابق حادثے سے چند لمحے پہلے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اقرا کو موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے۔ اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اقرا کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ اقرا 12ویں جماعت کی طالب علم تھی اور پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی ۔
Leave A Comment