نئی دہلی: اتم نگر میں آگ بھڑک اُٹھی، 400 جھونپڑیاں تباہ
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اتم نگر میں آگ لگ گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتم نگر میں آگ سے 300 سے 400 جھونپڑیاں تباہ ہو گئیں۔اتم نگر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے، تاہم فائر بریگیڈ اہلکاروں نے اتم نگر میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔اتم نگر کی آگ میںکسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Leave A Comment