تازہ ترین

بھارتی ریاست  ہماچل پردیش میں بس گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔   ہماچل پردیش میں یہ  افسوسناک واقعہ پیش آیا  جہاں مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی۔ یہ واقعہ ضلع سرمور میں پیش آیا جہاں  مسافر بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی کہ ہری پوردھر کے قریب پہاڑ سے  کھائی میں جاگری۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement