تازہ ترین

بھارت میں سرکاری آئل کمپنیوں نے مئی کے دوران چوتھی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2.71 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،یہ اضافہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے بعد ہونے والے نقصانات پورے کرنے کے لیے کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد نئی دہلی میں پیٹرول 102.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 95.20 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

سرکاری کمپنیوں نے 15 مئی سے اب تک پیٹرول تقریباً 7.8 فیصد اور ڈیزل 8.6 فیصد مہنگا کیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے بھارت جیسے بڑے تیل درآمد کنندہ ملک پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے تیل کے استعمال میں کمی اور درآمدی بل کو قابو میں رکھنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں۔

 

 

 

اپوزیشن جماعت کانگریس نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس نے لکھا: ’اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مودی عوام کی جیب کاٹنے میں مصروف ہیں۔