بھارتی فضائیہ کا AN32 طیارہ آسام میں گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا ایک اے این 32 طیارہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر پیش آیا، جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹنگ ٹیموں کو طلب کیا گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔سینئر فضائیہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔بھارتی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے مقام پر آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے اور ہنگامی امدادی ٹیمیں صورتِ حال پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔