تازہ ترین

بھارت  میں نام نہاد  ترقی کے پروپیگنڈا کا غبارہ ایک بار پھر حقیقت کی سوئی چبھنے سے پھٹ گیا۔ سب سے زیادہ ساف ستھرا قرار دیئے گئے وسطی شہر میں آلودہ پینے کے پانی کے باعث کم از کم نو  شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 

بھارت کے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے تلخ حقائق نے ایک بار پھر بھارت کی کاسمیٹک ترقی کے مصنوعی پن کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارت کے جس شہر کو سب سے زیادہ صاف ستھرا قرار دیا جاتا تھا، وہاں گندا پانی پینے سے نو افراد کی موت ہو گئی۔ اندور شہر میں آلودہ پانی کی وجہ سے اسہال کی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور وبا بدستور بے قابو ہے۔

میڈیا میں سامنے آنے والی افسوس ناک اطلاعات کےمطابق اِندور شہر میں  آلودہ پانی پینے سے  بیمار ہو جانے والے 200 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھارتی رکنِ پارلیمان کیلاش وجے ورگیہ نے اندور شہر میں آلودہ پانی پینے سے 9  اموات  کی تصدیق کی۔ 

شہر کے چیف میڈیکل آفیسر مادھو پرساد ہسانی نے میڈیا کو بتایا کہ بھاگیرتھ پور  کےعلاقے میں پانی کی پائپ لائن میں رساؤ کے باعث پینے کا پانی آلودہ ہوا اس حوالے سے کیے جانے والے ٹیسٹ میں پائپ لائن میں خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اموات کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، تاہم متاثرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ طے ہے کہ اموات آلودہ پانی پینے سے ہوئیں لیکن پانی کے نمونوں کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر شراون ورما نے بتایا کہ حکام نے گھر گھر جا کر سکریننگ کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور  خراب پ]انی سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے لئے پانی کو صاف کرنے کے لیے کلورین کی گولیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ایک جگہ پانی کی پائپ لائن میں رساؤ کی نشاندہی کی گئی ہے جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے۔ اب تک 8 ہزار 571 افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 338 افراد میں جراثیمی بیماری کی معمولی علامات پائی گئیں۔

 مدھیہ پردیش کا شہر اندور گزشتہ 8 برسوں سے بھارت کا سب سے زیادہ صاف ستھرا شہر قرار دیا جاتا رہا ہے اور قومی صفائی کی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست رہا ہے۔مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور  موہن یادیو یہاں کے وزیر اعلیٰ ہیں۔  وہ معمولی سا بھی کام کرتے ہیں تو گودی میڈیا اسے برھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ اب مدھیہ کے بظاہر بہترین شہر میں گندے پانی کی وجہ سے ہونے  والی بہت سی اموات کو گودی میڈیا چھپا بھی نہیں پا رہا اور  زمینی صورتحال بتا بھی نہیں پا رہا۔

 

Leave A Comment

Advertisement