بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
بھارت نے ایران میں جاری احتجاج اور امریکی دھمکی کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے سفارتخانے کے ساتھ راطے میں رہیں اور وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔بھارتی سفارتخانے کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ بھارتی شہری ایران میں جاری مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں۔