بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش ، سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے
بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ مارکیٹ کومسلسل چوتھے روز شدید مندی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ صرف چار تجارتی سیشنز میں بی ایس ای سینسیکس مجموعی طور پر 1,581 پوائنٹس گر ا جبکہ نفٹی 1.7 فیصد کمی کا شکار ہوا ۔ تازہ ترین سیشن میں سینسیکس 780.18 پوائنٹس یا 0.92 فیصد کمی کے بعد 84,180.96 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 50 میں 263.90 پوائنٹس یا ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 25,876.85 پر آ کر بند ہوا۔
مسلسل فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کی مجموعی مالیت کو بری طرح متاثر کیا۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار دنوں میں 9.19 لاکھ کروڑ روپے کم ہو کر 472 لاکھ کروڑ روپے رہ گئی ہے۔ یہ صورتحال واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرمایہ کار اس وقت شدید غیر یقینی اور خوف کا شکار ہیں۔
Leave A Comment