ٹوبہ ٹیک سنگھ : نامعلوم افراد کی فائرنگ , نوجوان ہلاک
پیر محل کے علاقہ بھسی روڈ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب گل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے جبکہ وہ اڈا واہگی میں رہائش پذیر تھا۔ مقتول کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ میرا خیل ضلع بنوں میں درج تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پیر محل اور ڈی ایس پی پیر محل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کر دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایس پی انویسٹی گیشن بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نےکہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Leave A Comment