عارف والا: پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر دولہے کا بھائی قتل
قصبہ قبولہ میں لڑکی سے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر دولہے کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی عثمان نے بہن کے جیٹھ کو راہ چلتے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتول کے بھائی نے ملزم کی بہن سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔