شجاع آباد: 22 سالہ لڑکی تیز دھار آلے سے قتل، باپ بھائی فرار
شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں 22 سال کی لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکی کے قتل کے بعد سے بھائی اور باپ سمیت گھر کے دیگر افراد فرار ہیں۔ پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔