ہارون آباد: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ڈالا
ہاؤسنگ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو قتل کر ڈالا۔پولیس کے مطابق 22 سالہ مقتول نوجوان کی طلحہ نعیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔مقتول نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل، تا حال ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔