تازہ ترین

خانیوال میں چک نمبر 170 دس آر میں غیرت کے نام پر 3 دن کی دلہن کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اقرا نے 3 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کے والد نے 2 بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔پولیس نے کارروائی کر کے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کر لیا ہے اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور 3 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق والد فلک شیر بیٹی کو سسرال سے یہ وعدہ کر کے لایا تھا کہ اس کی رخصتی گھر سے کریں گے، لیکن گھر لا کر اس نے بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement