بہاولنگر : 5 سالہ بچہ زمینی پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق
کسان کالونی میں 5 سالہ بچہ زمینی پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ٹینکی پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث بچہ پانی میں گر کر ڈوب گیا، بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا گیا، جاں بحق 5 سالہ بچے کی ابوبکر کے نام سے شناخت ہوئی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
Leave A Comment