ساہیوال : ناکہ لگا کر وارداتیں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
ساہیوال میں پولیس مقابلہ ہوا، جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والے گینگ کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ یوسف والا کی ٹیم دورانِ گشت جی ٹی روڈ ٹال پلازہ کے قریب موجود تھی، موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، زخمی حالت میں پکڑے گئے ڈاکو کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ڈاکواوکاڑہ اور ساہیوال میں 10 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔فرار ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔