عارفوالا: تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ حادثہ عارفوالا میں اڈہ احمد یار کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Leave A Comment