بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کا وحشیانہ تشدد،زمیندار جاں بحق
بہاولنگر میں معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کے وحشیانہ تشدد سے زمیندار جاں بحق ہوگیا۔مقتول اپنے بیٹے کے ہمراہ ہوٹل سے کھانا کھا کر نکلا، تلخ کلامی پر ملزمان نے دھکے مار کر گرا دیا اور تشدد کیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 58 سالہ مقتول کی شوکت علی کے نام سے شناخت ہوئی، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔