تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر تیز رفتاری کے باعث لیموں سے بھرا مزدا ڈالا بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گرا اور الٹنے کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ موٹروے ایم-5 پر پول نمبر 733 کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں دو سگے بھائی سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 26 سالہ عصمت اللہ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 30 سالہ اسد اللہ زخمی ہوگیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement