خوشاب: سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق
خوشاب میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ قائد آباد میں پیش آیا، سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ آگیا۔کرنٹ لگنے سے باپ اور 15 سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
Leave A Comment