تازہ ترین

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے  پولیس سلطان احمد چوہدری کی ہدایت اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات  کی روشنی میں محمد نواز شریف یونیورسٹی ملتان میں روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد


 شجاع آباد:(سٹی رپورٹر زاہد افضل خان)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس​ سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون ڈار علی خٹک کے احکامات پر روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ انچارج سب انسپکٹر فیصل افضل نے محمد نواز شریف یونیورسٹی ملتان کے طلبہ کو روڈ سیفٹی لیکچر دیا جس میں طلبہ اور طالبات کو موٹروے پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا گیا شرکاء سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی رانا سرفراز ناصر نے کہا کہ تمام حضرات ڈرائیونگ کرتے وقت  لین وائلیشن سے اجتناب کریں مقرر کردہ لین میں گاڑی چلائیں ایسا کرکے مزید ہولناک حادثات سے بچا جا سکتا ہے  اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں محفوظ ڈرائیونگ کرکے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر آ صف ( تمغہ امتیاز) نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا-موٹروے پولیس کی جانب سے شرکاء میں معلوماتی پمفلٹ اور گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave A Comment

Advertisement