تازہ ترین

 

پولیس کے مطابق علی حیدر آرائیں نامی شخص موضع 53 ڈبلیو بی سے اپنے گھر چک نمبر 59 ڈبلیو بی جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم افراد نے اسے روک لیا۔ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گولی علی حیدر کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement