تازہ ترین

شجاع آباد ( زاہد افضل خان)موٹروے پولیس ایم فائیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق معمول کی پٹرولنگ کے دوران لین خلاف ورزی پر دو ٹرالرز کو روکا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں گاڑیوں میں مجموعی طور پر ستر ٹن گندم پنجاب سے سندھ منتقل کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران تقریباً اسی لاکھ روپے مالیت کی گندم برآمد کی گئی۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ خوراک کو دی گئی، جس کے بعد متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔قانونی کارروائی مکمل ہونے پر دونوں گاڑیاں، ڈرائیورز اور برآمد شدہ گندم محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement