تازہ ترین

فلپائن کے صوبے لیٹے کے اسکول میں فائرنگ سے 3 طالب علم ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ واقعہ آج (پیر کی) صبح تقریباً 9 بجے ہائی اسکول میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ہائی اسکول میں 15 اور 14 سالہ دو مبینہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے والے دونوں کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار کم عمر ملزمان سے والدین کی موجودگی میں پوچھ گچھ جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی ممکنہ وجہ اسکول میں طلبہ کو ہراساں کرنا تھی، تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔پولیس کے مطابق اسکول میں اضافی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ طلبہ، اساتذہ، والدین اور قریبی کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فلپائنی وزارت تعلیم نے واقعے کو ہائی الرٹ صورتحال قرار دے دیا۔حکام اور اسکول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement