سرگودھا میں 8 سالہ بچی قتل
تھانہ سٹی کی حدود میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سرگودھا کے بلاک نمبر 8 کی رہائشی 8 سالہ بچی منتہاء کریانہ سٹور سے چیز لینے آئی تھی، دکاندار ارسلان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔سفاک ملزم خون میں لت پت بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ،پولیس نے بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھانے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔