منڈی بہاؤالدین : پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں میں پولیس کے مبینہ تشدد کے خاتون جاں بحق ہو گئی، جس پر خاندان اور اہل علاقہ کے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران پیش آیا، خاندان کے افراد اور مقامی شہریوں نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔
مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔