شجاع آباد :اسسٹنٹ کمشنر کے سرپرائز وزٹ
شجاع آباد :اسسٹنٹ کمشنر کے سرپرائز وزٹ
(زاہد افضل خان)
ڈاکٹر ثناء رام چند نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی انتظامات، سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو سازگار ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے امتحانی عملے کی حاضری اور انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ثناء رام چند نے عارضی سیل پوائنٹ منڈی مویشیاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پینے کے پانی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا۔
ڈاکٹر ثناء رام چند نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، مختلف شعبہ جات، صفائی ستھرائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے جبکہ صفائی اور نظم و ضبط کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔