چنیوٹ : منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار، 7 کلو ہیروئن برآمد
ضلع بھر میں پولیس نے سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ایس ایچ او تھانہ چناب نگر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Leave A Comment