تازہ ترین

ایف آئی اے نےکارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی ایف آئی اے ملتان زون کی جانب سے کی گئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی، انسانی سمگلنگ اور جعلی پاکستانی کرنسی بنانے میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ، نعیم الحسن اور محمد انس شامل ہیں ملزمان کو ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور جہانیاں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم اللہ دتہ جعلی کرنسی میں ملوث ہے جبکہ ملزم سے کیمیکلز، پیپرز اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کر لی گی۔ملزم نعیم الحسن نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد انس حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے، ملزم سے 40 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کو گرفتار کر کےان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement