تازہ ترین

<p style="text-align: justify;"><strong>ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔</strong>&nbsp;بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، &nbsp;ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔&nbsp;اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141"></div>

Leave A Comment