تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہے۔ایشیا کپ سپرفور مرحلے میں اب پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کو گھمانے لگے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا پچھلے میچ جیسی چیزیں دوسرے میچ میں بھی ہوں گی ؟ ۔سوریا کمار یادیو نے صحافی کا سوال گھماتے ہوئے کہا کہ دوسری چیز مطلب بالنگ، اچھا مقابلہ ہو گا،سٹیڈیم بھرا ہوا ہو تو اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے۔ اور 3 اچھے میچز کھیلے ہیں۔ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہوتا۔</p>

Leave A Comment