ٹی 20 ایشیاء کپ، سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کی طرف سے ملے 172 رنز کے ہدف کو7 گیندوں قبل حاصل کر لیا، یہ ایونٹ میں پاکستان کی بھارت سے مسلسل دوسری شکست ہے۔میچ کے ٹاس کے لیے بھارتی کپتان سوریا کماریا دیو اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا میدان میں اترے تھے، بھارتی کپتان سوریا کماریا دیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے بعد روایتی طور پر ہاتھ نہیں ملایا، میچ ریفری کے فرائض اینڈی پائی کرافٹ نے ہی انجام دیے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 5 چوکے لگائے، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب اور محمد نواز 21، 21، فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سلمان علی آغا 17 اور فہیم اشرف 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کے شیوم دوبے نے 2، ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے جبکہ محمد نواز رن آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ پر 105 رنز کی شراکت قائم کی اور میچ یک طرفہ بنا دیا تھا۔شبمن گل نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 8 چوکے لگائے، ان کی وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی۔106 کے مجموعے پر پاکستان کو دوسری وکٹ کپتان سوریا کمار یادیو کی مل گئی، جو بغیر کوئی رنز بنائے حارث روف کا شکار بن گئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والی بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما تھے، انہوں نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی، اس دوران 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے، انہیں ابرار احمد نے پویلین بھیجا۔بھارت کی چوتھی اور میچ کی آخری وکٹ سنجو سیمسن کی گری، جو 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔حارث رؤف نے 2، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر ابھیشیک شرما کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Comment