تازہ ترین

<p class="MsoNormal" dir="RTL" style="margin-bottom: 12.0pt; text-align: center; line-height: normal; background: white; direction: rtl; unicode-bidi: embed;" align="center"><span lang="AR-SA" style="font-size: 18.0pt; font-family: 'Times New Roman','serif'; mso-ascii-font-family: Nafees-Web-Naskh; mso-fareast-font-family: 'Times New Roman'; mso-hansi-font-family: Nafees-Web-Naskh; color: #2f2d2d;">دبئی(رہبرنیوز)ایشیا کپ سپرفورکا اہم ترین میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیارکرگیا۔پاکستان اوربنگلہ دیش آج دبئی میں مدمقابل آئیں گے۔جیتنے والی ٹیم اٹھائیس ستمبرکوبھارت سے فائنل کھیلے گی۔سپرفورمرحلے میں دونوں ٹیموں نے اب تک دودومیچ کھیلے،ایک ایک جیتا،ایک ایک میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔بھارت نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہیں۔اسکا آخری میچ سری لنکا کے خلاف ہوگا۔سری لنکا اپنے دونوں میچ ہارنے کی وجہ سے پہلے ہی فائنل کی دوڑسے باہرہوچکا ہے،شائقین نے گرین شرٹس سے جیت کی امید لگالی۔۔میچ شام ساڑھے سات بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔۔پاکستان اوربنگلہ دیش ایونٹ کے دوران پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے۔گروپ سٹیج میں دونوں ٹیمیں مخالف گروپوں میں تھیں.</span></p>

Leave A Comment