ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان کا سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف
<p style="text-align: justify;">ٹی20 ایشیاء کپ کے11ویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 170رنز کا ہدف دے دیا۔ابوظبی میں گروپ بی کا سب سے اہم مقابلہ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے ’’مارو یا مرجاؤ‘‘ جیسی صورتحال ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دے دیا۔افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ گیندوں پر مسلسل پانچ چھکے لگائے اور یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچادیا۔</p> <p> </p>
Leave A Comment