ٹی20 ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
<p class="" style="text-align: justify;">ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو میزبان ٹیم 14 ویں اوور میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔علی شان شرفو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، کوئی اور بیٹر دہرا ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4، شیوم دوبے نے 3 وکٹ اپنے نام کیے، جسپریت بمرا، اکثر پٹل اور وریون چکروتی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، آؤٹ ہونے والے ابھیشیک شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، یو اے ای کی طرف سے اکلوتی وکٹ جنید صدیقی نے اپنے نام کی۔</p> <p class="" style="text-align: justify;">اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے، بھارتی ٹیم ٹی20 میں عالمی چیمپئن اور ٹی 20 ایشیا کپ کی فیورٹ ٹیم ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا ٹی20 میچ ہے، اس سے قبل یہ 2016ء میں مدمقابل آئے تھے، جس میں یو اے ای کو 9 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارتی ٹیم نے گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے اب تک 24 میچز جیتے اور اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment