میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا: ذرائع

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کرنے پر پاکستان نے ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی۔ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیاء کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔اس حوالے سے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی ہے، میچ ریفری نے کرکٹ کی اسپرٹ کے خلاف اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی، پی سی بی نے ایشیاء کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز ایشیاء کپ میں پیش آنے والے حالات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اور ایم سی سی کو تفصیلی خط لکھ دیا ہے۔ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے، قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاجی خط ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے موقع شیک ہینڈ نہیں ہوگا۔

Leave A Comment