تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ایشیا کپ 2025 کے سپر &nbsp;فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کے سابق کپتان اور &nbsp;آل راؤنڈر ڈاسن شناکا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ &nbsp;ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایشیا کپ 2025 کے سپر فور &nbsp;مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکا ر &nbsp;رہیں۔ &nbsp;آدھی ٹیم 58 کے مجموعی&nbsp; سکور &nbsp;پر پویلین لوٹ گئی تھی۔اس میچ میں سری لنکا کے کھلاڑی ڈاسن شناکا صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس طرح انہوں نے &nbsp;ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر &nbsp;پر آؤٹ ہونے کا شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔پاکستان کے خلاف میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد &nbsp;ڈاسن شناکا &nbsp;ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے۔</p> <p style="text-align: justify;">اس کے بعد فہرست میں 13 صفر کے ساتھ روانڈا کے &nbsp;مارٹن اکائیزو ، بنگلہ دیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے &nbsp;اوپنر پال اسٹرلنگ شامل ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;">&nbsp;</p>

Leave A Comment