بھارت کیخلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں: سلمان علی آغا
<p style="text-align: justify;">پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں۔قومی کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، شاہین آفریدی ہمارے میچ ونر ہیں، ابرار احمد ہر میچ میں اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے خلاف سپرفور میں چیلنج کے لیے تیار ہیں، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنےکی ضرورت ہے، اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اس سکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں۔</p> <p style="text-align: justify;"> سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت 21 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا، بھارت کا ابھی ایک میچ باقی ہے، بھارت اپنا تیسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔</p> <p style="text-align: justify;"> </p>
Leave A Comment