تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">&nbsp;لاہور(رہبرنیوز)ایشیاکپ اور ٹرائی نیشن سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پری سیریز کیمپ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔قومی ٹیم کے پلیئرز 4 مختلف گروپس کی صورت میں آج دبئی پہنچیں گے۔پری سیریز کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے دوران 22 اور 25 اگست کو دو انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ شارجہ میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان،افغانستان اور یواے ای کی ٹیمیں شریک ہوں گی ۔جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔سیریز کا پہلا میچ ستائیس اگست کوپاکستان اورافغانستان کے درمیان ہوگا،فائنل سات ستمبرکوکھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کا آغاز9 ستمبر کو&nbsp; ہوگا۔جس میں پاکستان،بھارت،سری لنکا،افغانستان،عمان،یواے ای،بنگلہ دیش اورہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔</p>

Leave A Comment