تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے مجموعی طور پر 18ویں اور سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز کا ہدف دیا لیکن سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 202 رنز بنانے میں کامیاب رہی، یوں میچ سپر اوور مرحلے میں داخل ہوا۔سری لنکا نے سپر اوور میں بھارت کو 3 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے ایک ہی گیند پر حاصل کرلیا۔سری لنکا نے اس سے قبل 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پتھن نسانکا کے 107 رنز کی شانداری اننگز کی بدولت 202 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں کو شل پریرا 58، کپتان چریتھ اسالانکا 5، کمنڈو مینڈس 3 اور کوشل مینڈس صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ داسن شناکا 22 اور جنتھ لیاناگے 2 رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ اور ہرشت رانا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔</p> <p style="text-align: justify;">میچ میں بھارت نے ابھیشک شرما، تلک ورما اور سنجو سیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ابھیشیک شرما نے 31 گیندوں پر 61، سنجو سیمسن 23 گیندوں پر 39، سوریا کمار یادیو 12، شبھمن گل 4 اور ہاردک پانڈیا 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔تلک ورما 34 گیندوں پر 49 اور اکثر پٹیل 15 گیندوں پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، سری لنکا کے تھکشانا، چمیرا، ہسارنگا، شناکا اور اسالانکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔</p>

Leave A Comment