دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
کوئٹہ: (رھبر نیوز) بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی زیر زمین 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Leave A Comment