وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں 5ارب61کروڑ روپے کے 4 میگاپراجیکٹس کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں 5ارب61کروڑ روپے کے 4 میگاپراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ساہیوال آمد پر ہر طرف پھول ہی پھول اور عوام ہی عوام نظر آنے لگی۔عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گاڑی پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال آمد پر سب سے پہلے مریم نوازسپورٹس ایرینا کاافتتاح کیا اورسپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپورٹس ایریناکا جائزہ لیا،کھلاڑیوں سے بات چیت کی،بچوں کی خواہش پرآٹو گراف دیئے اور تصاویر بھی بنوائیں۔ وزیراعلیٰنے کرکٹ ایرینا میں کھلاڑی سے بیٹ لے کر کرکٹ کھیلی اور فٹ بال کو کک لگا کر گیم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے سپورٹس ایرینا میں دیوارتشکراوردیوار محبت کیساتھ تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اوروزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے سپورٹس ایرینا میں جھولے بھی لیے۔ سپورٹس ایرینا میں کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ سے پوسٹر،شرٹ،ریکٹ اورہاتھ پر آٹو گراف لیے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے بریفنگ میں بتایا کہ سپورٹس ایرینا میں پیڈل کورٹ،کرکٹ ایرینا، فٹ بال ایرینا،کیفے اوردیگر سہولیات میسر ہے۔ عوام کے لیے سپورٹس ایرینا میں آن لائن بکنگ کی سہولت دی جاتی ہے۔سپورٹس ایرینا میں دن میں خواتین اور شام میں مرد حضرات کیلئے اوقات مقرر کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں بیوٹیفکیشن ماڈل پراجیکٹ صدر بازار کا افتتاح بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوا ز کے پہنچنے پر ہزاروں شہری بازار میں آمڈ آئے،ہر طرف لوگوں کا ہجوم ہی ہجوم نظر آتا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل صدر بازار میں پہلی مرتبہ بجلی کے تاراوردیگر یوٹیلٹیز کی انڈرگراؤنڈوائرنگ کی گئی۔ ماڈل صدر بازار میں داخلی گیٹ،ٹف ٹائل،پیدل گز رگاہ بھی بنائی گئی ہے۔ ماڈل صدر بازار میں خریداروں کے سستانے کیلئے بینچ نصب،پلانٹر اورویسٹ بن بھی موجود ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز ساہیوال ماڈل ایگری کلچر مال پہنچ گئیں اور باضابطہ افتتاح کیا اور پنجاب بھر میں 10نئے ماڈل ایگری کلچر مال پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ دوسرے مرحلے میں ماڈل ایگری کلچر مال جھنگ،فیصل آباد،رینالہ خورد،خانیوال،جام پور،بورے والا،صادق آباد،مریدکے،پنڈی گھیپ اورمیانوالی میں بنیں گے۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال ماڈل ایگری کلچر مال کا دورہ کیا اور پاک سیڈر،سائیلج،ہارویسٹر،رائس،پلانٹر اورڈرون سپرے مشین کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر مال میں موجود کاشتکاروں سے گفتگو،پراجیکٹ کے بارے میں دریافت کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایگری کلچر مال میں سرٹیفائیڈ، کھاد،بیج،پیسٹی سائیڈایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی جبکہ ساہیوال ماڈل ایگری کلچر مال میں کاشتکاروں کیلئے ڈرون ٹیکنیک اوردیگر ماڈرن زرعی آلات رینٹ پرمیسر ہوں گے۔ ایگری کلچر مال میں کاشتکار ٹریننگ پروگرام،پسٹ،سائل اورکراپ مینجمنٹ پرزرعی ماہرین سے مشاورت کرسکیں گے۔ زرعی مداخل کی ٹیسٹنگ سرٹیفکشن اورسٹینڈرائزیشن کیلئے کوالٹی کنٹرول اورٹیسٹنگ کی سہولت بھی ایگری کلچر مال پر میسرہوں گے۔ کاشتکاروں کو ماڈل ایگری کلچر مال میں ایک ہی چھت تلے فنانشل سروس اورکریڈٹ سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔ ماڈل ایگری کلچر مال میں 9شاپس،مشینری ڈسپلے اورٹریننگ ہال بھی قائم کیے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال عارف والا دو رویہ سڑک کا باقاعدہ باقاعدہ افتتاح کیا۔27کلومیٹر دورویہ سٹیٹ آف دی آرٹ ساہیوال عارف والا روڈ کی تکمیل سے 3اضلا ع کے لاکھوں شہری مستفیدہوں گے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے تختی کی نقاب کشی کر کے پراجیکٹ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر سڑکوں کے اطراف میں بچے، خواتین سمیت ہزاروں شہری آمڈ آئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز بزرگ خاتون کو دیکھ کر ان کے پاس پہنچ گئیں اورانہیں گلے لگا لیا، انہوں نے کمسن بچے کی خواہش پر سیلفی بنوائی۔ ساہیوال کے ارکان اسمبلی نے عارف والا روڈ کو تاریخ ساز منصوبہ قراردیا اوروزیراعلیٰکا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں دیگر روڈ ز پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
Leave A Comment