تازہ ترین

سٹوڈنٹ ویزہ کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے روانہ ہونے والا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹڈی ویزا کی آڑ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔مسافر محمد بلال آذربائیجان کے اسٹڈی ویزا پر دبئی کے راستے سفر کررہا تھا اور فلائی دبئی کی پرواز سے روانہ ہونے والا تھا۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر تسلی بخش معلومات فراہم نہ کرسکا، جس پر اس کے موبائل فون کی جانچ پڑتال کی گئی۔موبائل فون سے یونان کا ویزا حاصل کرنے اور مشتبہ سفری انتظامات سے متعلق شواہد ملے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافر نے مبینہ طور پر آذربائیجان سے مشتبہ دستاویزات کے ذریعے یونان جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔موبائل فون سے یونان کے ویزے کے انتظامات کے عوض 50 سے 70 لاکھ روپے کی ادائیگی اور امیگریشن کلیئرنس میں مبینہ سہولت کاری کے لیے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مسافر کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement