ملتان : کینال کراسنگ، میلسی ملتان میں پائپ لائن پر مینٹیننس سرگرمی ,مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
ملتان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کینال کراسنگ، میلسی ملتان میں پائپ لائن پر مینٹیننس سرگرمی کے باعث گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔گیس جمعرات یکم اکتوبر صبح 6 سے رات 9:30 بجے تک فراہم نہیں کی جائے گی۔گیس کی فراہمی جن علاقوں میں معطل ہوگی ان میں ٹبہ سلطان پور، میتلا چوک ٹھٹھہ، صادق آباد، میلسی، دنیا پور، کرورپکا اور اس کے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
Leave A Comment